سرسی 28/نومبر (ایس او نیوز)سرسی تعلقہ کے راما پور دیہات میں یلاپور ضمنی انتخاب کے پرچار کے دوران کانگریسی اور بی جے پی کارکنا ن میں جھڑپ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
بتایاجاتا ہے کہ جب آر وی دیشپانڈے کانگریسی امیدوار بھیمنّا نائک کے لئے تشہیری مہم چلا کر کار میں واپس لوٹ رہے تھے تو اس وقت بی جے پی کے کارکنان نے اپنے امیدوار شیورام ہیبار کی حمایت میں نعرے لگانا شروع کیا۔اس موقع پر کانگریسی کارکنان وہاں پہنچ گئے اور کانگریسی امیدوار کی حمایت میں جوابی نعرے لگانے لگے۔دونوں گروہوں کے ایک دوسرے کے ساتھ بھڑجانے کا اندیشہ دیکھتے ہوئے پولیس نے مداخلت کی اور انہیں ہنگامہ آرائی سے باز رکھنے کے لئے بڑی مشقت کی۔